کیلی کا تیراکی میں عالمی ریکارڈ

   

کنبرا : آسٹریلیائی تیراکی کیلی مائیک کیون نے 100 میٹر کے بیک اسٹوک میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ اولمپکس کیلئے منعقدہ نیشنل کوالیفائرس میں 19 سالہ کیلی نے مقررہ فاصلہ 57.45 سیکنڈس میں طئے کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ بنایا ۔قبل ازیں اس زمرہ کا عالمی ریکارڈ 2019 ء ورلڈ چمپئین شپ میں امریکہ کی تیراک ریگن اسمتھ نے بنایا تھا جب انہوں نے مذکورہ فاصلہ 57.57 سیکنڈس میں مکمل کیا تھا ۔