نیویارک : امریکہ میں ایک شہری نے کینسر کے باعث آنکھ ضائع ہونے کے بعد اس کی جگہ لگائی جانے والی مصنوعی آنکھ کو فلیش لائٹ میں تبدیل کر دیا۔انڈیا ٹائمز کے مطابق برائن سٹینلے ایک انجینیئر ہیں۔ فلیس لائٹ والی یہ مصنوعی آنکھ ان کی اپنی ایجاد ہے اور یہ مختلف رنگ بدل سکتی ہیانہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے۔ اس ویڈیو میں ان کی ’ٹاٹینیم سائی بورگ‘ آنکھ دیکھی جا سکتی ہے جو ایک لیمپ کی طرح کام کرتی ہے۔برائن سٹینلے نے اس ویڈیو میں کہا کہ یہ لیمپ اندھیرے میں پڑھائی کے لیے بہترین ہے۔ ان کے مطابق یہ لائٹ گرم نہیں ہوتی اور اس کی بیٹری کی معیاد 20 گھنٹے ہے۔