کینیڈامیں فوجی اڈے پر زبردست دھماکے اور آتشزدگی، 7 فوجی ہلاک

   

اوٹاوا۔ /18 اکٹوبر (ایجنسیز)کینیڈاکے صوبے البرٹا میں واقع وین رائٹ فوجی اڈے پر گولہ باری کی تربیت کے دوران ہوئے زبردست دھماکے اور اس کے بعد لگی آگ میں کم از کم 7 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 10 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔ میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ممکنہ طور پر فوجی مشق کے دوران گیس کی پائپ لائن یا گیس کے کنویں سے کسی گولے یا دھماکہ خیز مادے کے ٹکرانے کے سبب پیش آیاجس سے زوردار دھماکہ ہوا اور تیز ہواؤں کے باعث آگ تیزی سے پھیل گئی۔صوبہ البرٹا کی وزیر اعلیٰ ڈینیئل اسمتھ نے ‘ایکس’ پر واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثے سے ان کے کئی فوجی اہلکار متاثر ہوئے ہیں۔وزیر اعظم مارک کارنی نے بھی اس حادثے کو ‘سنگین’ قرار دیا۔وزیر دفاع ڈیوڈ میک گنٹی نے اسے حالیہ برسوں کے سب سے بڑے سانحات میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ فوج اور محکمہ دفاع آنے والے دنوں میں اس حادثے کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کریں گے۔
تبدیلی مذہب کیس: ملزم پادری کی درخواست ضمانت مسترد
بیتول، 18 اکتوبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے ضلع بیتول کی عدالت نے مشن پرائمری اسکول کے احاطے میں مبینہ تبدیلی مذہب کے معاملے میں کلیدی ملزم پادری ریگولین ایمانوئل کی ضمانت کی عرضی خارج کر دی ہے ۔ عدالت نے جرم کی سنگینی، ملزم کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ اور گواہوں کو متاثر کیے جانے کے خدشے کو فیصلے کی بنیادی وجوہات میں شامل کیا۔