چینائی: اسٹار گلوبل ایجوکیشن الائنس کے ایک کنسلٹنٹ نے کہا کہ ہندوستان اورکینیڈا کے درمیان موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے، اعلیٰ تعلیم کے لیے کینیڈا جانے والے ہندوستانی طلباء کی تعداد میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔اسٹارگلوبل ایجوکیشن الائنس کے پرنسپل کنسلٹنٹ روی ویراولی نے کہا کہ بہت سے طلباء جو کینیڈا کو اپنی مطلوبہ منزل کے طور پر منتخب کرنے کے خواہشمند تھے، اب برطانیہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور امریکہ جیسے ممالک میں متبادل تلاش کر رہے ہیں۔ویراولی کے مطابق، کینیڈا میں عام طور پر ان طلبا میں بے چینی پائی جاتی ہے جو کینیڈینوں سے کسی قسم کی انتقامی کارروائی کی توقع رکھتے ہیں۔
ہمیں وہاں کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تشویش ہے۔