اونٹاریو : کینیڈا کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ مقامی شہریوں کو اب خدمات میں بھرتی ہونے کی اجازت دی جائے گی، کیونکہ فوج میں ان دنوں فوجیوں کی کمی ہے۔ کینیڈائی مستقل رہائشیوں میں بڑی تعداد میں ہندوستانی شامل ہیں اور مسلح افواج کے فیصلے سے ان کیلئے روزگار کے بے شمار امکانات پیدا ہوئے ہیں۔ رائل کینیڈین ماونٹیڈ پولیس کی پرانی بھرتی عمل میں تبدیلی کے اعلان کے پانچ سال بعد یہ اعلان ہوا ہے۔ اس اقدام سے کینیڈا میں 10 سال سے مقیم مستقل رہائشیوں کو درخواست دینے کی اجازت ہوگی۔