اوٹاوا: عجیب اور حیران کن خبر کا اعلان کرتے ہوئے کینیڈین حکام نے بتایا کہ ایک کبوتر کو جیل کے صحن میں منشیات سے بھرے بیگ کے ساتھ قبضے میں لے لیا گیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق کینیڈین ایسوسی ایشن آف کریکشنل آفیسرز کے پیسیفک ریجنل صدر جان رنڈل نے کہا کہ کبوتر کو 29 دسمبر کو برٹش کولمبیا میں پیسیفک کریکشنل انسٹی ٹیوشن کے صحن میں گرفتار کیا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کبوتر کے ساتھ منسلک کینوس کے بیگ میں میتھی مفیٹامین موجود تھی۔جان رنڈل نے کہا کہ حالیہ برسوں میں جیل کے افسران منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیا لے جانے والے ڈرونز کی تلاش میں رہتے تھے تاہم ایک اصلاحی افسر کے طور پر میں نے 13سالوں میں پہلی مرتبہ منشیات ا سمگلنگ میں کسی پرندے کے استعمال کے بارے میں سنا ہے۔