کینیڈا کی ایران پر پابندیاں

   

ٹورنٹو : پیر کے روز یورپی یونین نے ایرانی حکام سے مظاہرین کے خلاف سزائے موت پر عمل درآمد روکنے کیلئے اپنے مطالبات کی تجدید کی اور یورپی یونین نے ایرانی سفیروں کو طلب کر کے سزائے موت کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔
ایران کی جانب سے دو افراد کو پھانسی دینے اور مزید سزائے موت سنائے جانے کے بعد مغربی ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔اس تناظر میں برطانوی وزیر خارجہ نے کل سوموار کو لندن میں ایرانی ناظم الامور کو طلب کر کے ایران میں مظاہرین کے خلاف نئی سزائے موت کے خلاف احتجاج کیا۔برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے کہا کہ “آج میں نے ایرانی ناظم الامور کو طلب کیا ہے۔ ہم ہفتے کے آخر میں ہونے والی خوفناک سزاؤں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔”اسی طرح پیرس میں جہاں ایران میں جبرو تشدد کے جواب میں ایرانی ناظم الامور کو طلب کیا گیا۔ فرانسیسی وزارت خارجہ نے ایرانی سفیر کو طلب کرکے تہران میں سزائے موت سنائے جانے کیواقعات پر احتجاج کیا ہے۔