کینیڈا کی روس کی 34 شخصیات اور ایک ٹی وی چینل پر پابندی

   

اوٹاوا:کینیڈا نے غلط معلومات پھیلانے پر روس کی 34 شخصیات اور ایک ٹی وی چینل پر پابندی عائد کر دی ہے۔ روسی خبر رساں ادارے نے وزارت خارجہ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ یہ پابندیاں روسی ٹی وی چینل زویزدا اور روسی صحافیوں میخائل لیونٹیف، ٹینا کنڈیلاکی، کرل کلیمیونوف، الیگزینڈر کوٹس، ٹیلی ویڑن کی میزبان ماریا سیٹل، کھیلوں کے میزبان دمتری گوبرنائیف، ماسکووسکی کومسومولٹس اخبار کے چیف ایڈیٹر پاول گوسیو، پراوومسکا، الیگزینڈر گیموف ،اداکار سرگئی بیزروکوف، دمتری پیوتسوف ، ولادیمیر مشکوف، روسی ملٹری ہسٹری ایسوسی ایشن کے چیئرمین ولادیمیر میڈنسکی، ریاست ڈوما میں نئے لوگوں کے دھڑے کے سربراہ الیکسی نیچائیف پر عائد کی گئی ہیں۔