اونٹاریو: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث کینیڈا نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر لبنان چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر خطے میں صورتحال مزید خراب ہوتی ہے تو ہر کسی کو وہاں سے نکالنا ممکن نہیں ہو سکے گا۔وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان تنازع میں اضافے کا حقیقی خطرہ ہے اور کینیڈین شہریوں کو جہاں تک ممکن ہو لبنان چھوڑ دینا چاہئے کیونکہ اگر صورتحال مزید خراب ہوتی ہے تو اوٹاوا ہر کسی کو وہاں سے نہیں نکال سکے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ کشیدگی میں اضافے کا خطرہ حقیقی ہے اور ہم اس صورت میں مدد کیلئے کچھ تیاریاں کر رہے ہیں تاکہ تمام کینیڈین شہریوں کو باہر نکال سکیں۔