کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا عید پر مسلمانوں کیلئے خصوصی پیغام

   

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الضحیٰ کے موقع پر حج اور عید کی مبارک باد پیش کی۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کینیڈین وزیراعظم نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں کینیڈین مسلمانوں کے ہمراہ عید کا تہوار انتہائی جوش و خروش سے مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔10 سیکینڈ کی اس مختصر ویڈیو میں جسٹن ٹروڈو کو خوش مزاجی سے مسلمانوں کے ساتھ گپ شپ کرتے اور بغل گیر ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔