آکلینڈ ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹسٹ کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔تفصیلات کے بموجب کین ولیمسن اپنی حاملہ اہلیہ کو حوصلہ دینے ان کے پاس پہنچے ہیں۔کہا جارہا ہے کہ کین ولیمسن آئندہ دنوں میں پہلے بچے کے والد بنیں گے۔ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹسٹ کل سے ویلنگٹن میں شروع ہورہا ہے، ٹام لیتھم ٹیم کی قیادت کریں گے۔