کیپٹل بلڈنگ کے قریب آگ کا معمولی واقعہ

,

   

واشنگٹن : امریکی کیپٹل بلڈنگ پھر ایک بار سخت چوکسی کے گھیرے میں آگئی جب پیر کو بلڈنگ کے عقبی علاقہ میں مقامی افراد نے دھواں دیکھا ۔ تحقیق پر معلوم ہوا کہ مقامی بے گھر خاتون سے اتفاقاً آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ آگ پر جلد ہی قابو پالیا گیا ۔ تاہم ، حالیہ دنوں میں صدر ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے پُرتشدد مظاہروں کے پیش نظر سخت سیکورٹی آگ اور دھواں دیکھ کر تیزی سے حرکت میں آگئی تھی ۔