کی سخت شرائط ، پاکستان امریکہ سے رجوع ہوگاFATF

   

اسلام آباد۔16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کمزور معیشت کا شکار پاکستان نے
FATF اور IMF کی سخت ترین شرائط میں نرمی کے لیے امریکہ سے مداخلت کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے جو دراصل افغانستان سے امریکی فوجیوں کے پرامن انخلاء کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے عوض ہوگی۔ میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے جاریہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کریں گے اور ان سے FATF اور IMF کی جانب سے لاگو سخت شرائط میں نرمی کرنے کی اپیل کریں گے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ غیر قانونی رقمی لین دین کے نگرانکار فینانشیل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) نے گزشتہ سال پاکستان کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا تھا جن کے گھریلو قوانین غیر قانونی رقمی لین دین اور دہشت گردی کو مالیہ فراہم کرنے جیسے معاملات سے نمٹنے کے لیے بیحد کمزور ہیں۔ FATF نے پاکستان کو انتباہ دیا تھا کہ وہ ماہ اکٹوبر تک اپنے وعدوں کی تکمیل کرے یا پھر سخت کارروائی کے لیے تیار رہے جس میں پاکستان کو بلیک لسٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔