کے بی سی سیزن 11 کا اگست سے آغاز

   

ٹی وی کے سب سے مقبول گیم شو ’’کون بنیگا کروڑ پتی‘‘ (کے بی سی) کے گیارہویں سیزن کی شروعات اگست میں ہونے جارہی ہے۔ اس سیزن کا پہلا پرامو امیتابھ بچن نے اپنے ٹوئٹر ہینڈلہ پر شیر کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا اگست میں آرہا ہے کے بی سی 11 واں سیزن، آئیے میرے ساتھ کے بی سی 2019 پچھلے سیزن کی طرح ہی اس سیزن میں بھی خواتین پر توجہ دی جارہی ہے۔ بگ بی نے جو پراموشیر کیا ہے اس میں ایک لڑکی دکھ رہی ہے جو اپنے گھر والوں سے کہتی ہے کہ اسے گھر کا بزنس سنبھالنا ہے۔ پر گھر والے کہتے ہیں کہ گھر سنبھالو لیکن لڑکی اپنے ارادوں پر ڈٹی رہتی ہے اور اپنا مقام بناتی ہے۔ پھر وہ پہنچتی ہے کے بی سی کے سیٹ پر جہاں ہاٹ سیٹ پر ایک طرف وہ خود ہوتی ہے اور دوسری طرف ہوتے ہیں امیتابھ بچن وہ کہتے ہیں ’’وشواس ہے تو اس پر کھڑے رہو اور اڑے رہو۔