’کے بی سی‘ 17 کیلئے رجسٹریشن کا14 اپریل سے آغاز

   

ممبئی : مشہور کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی (کے بی سی) کے سیزن 17 کے لیے رجسٹریشن 14 اپریل سے شروع ہوگا۔ کون بنے گا کروڑ پتی اپنے 17ویں سیزن کے ساتھ باضابطہ طور پر واپس آرہا ہے ۔ اس بات کا انکشاف شو کے میکرز نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرکے کیا ہے ۔ پرومو میں بالی ووڈ سپر اسٹار اور کے بی سی کے میزبان امیتابھ بچن نظر آ رہے ہیں۔ اس پرومو میں بتایا جا رہا ہے کہ اس شو کا رجسٹریشن جلد ہی شروع ہونے والا ہے ۔ اس پرومو ویڈیو میں امیتابھ بچن ڈاکٹر کے سامنے ایک مریض کے روپ میں نظر آ رہے ہیں۔ ان کے پیٹ میں درد ہے ۔ ایسے میں ڈاکٹر امیتابھ سے پوچھتے ہیں کہ انہوں نے ایسا کیا کھایا کہ انہیں پیٹ میں درد ہونے لگا۔ پھر ڈاکٹر کہتے ہیں کہ آپ کے پیٹ میں کچھ بات ہے جس کی وجہ سے آپ کو پیٹ میں درد ہو رہا ہے ۔ اس پر امیتابھ کہتے ہیں کہ یہ کوئی چھوٹی بات نہیں ہے ، ایک سرپرائز ہے ۔