کے جی ایف 2 نے ایک تھا ٹائیگر کا ریکارڈ توڑدیا

   

حیدرآباد۔ جنوب کے سوپر اسٹار یش کی حال ہی میں ریلیز فلم کے جی ایف 2 نے کمائی کے معاملے میں باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ اس نے 4 دنوں میں 552 کروڑ روپے کی بھاری کمائی کرلی ہے۔ اس کے علاوہ فلم نے ہندی باکس آفس پر اپنے پہلے ویک اینڈ پر 193.99 کروڑ روپے جمع کیے ہیں۔ اس آمدنی کے بعد یش اور سنجے دت کی فلم پہلے ہفتہ کے آخر پر اتنی بڑی رقم کمانے والی پہلی فلم بن گئی ہے۔ کے جی ایف 2 نے پہلے ویک اینڈ میں بالی ووڈ کی کئی فلموں کے ریکارڈ ز کو تباہ کردیا ہے جس میں عامر خان کی دنگل، رنبیر کپور کی سنجو اور سلمان خان کی سلطان اور ٹائیگر زندہ ہے شامل ہیں۔باکس آفس پر ہفتہ کے آخر تک سب سے زیادہ کمائی کا ریکارڈ کے جی ایف 2 سے پہلے باہوبلی کے نام تھا۔اس فہرست میں پربھاس اور رانا دگوبتی اسٹارر باہوبلی 2 اب دوسرے نمبر پر ہے، جس نے پہلے ہفتے کے آخر میں باکس آفس پر 127 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی تھی۔رنبیر کپور کی فلم سنجو نے پہلے ویک اینڈ پر باکس آفس پر 119 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔ اب یہ فلم تیسرے نمبر پر ہے۔اس فہرست میں سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ٹائیگر زندہ ہے کا نام بھی شامل ہے۔ فلم نے پہلے ویک اینڈ میں 114 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی تھی۔سلمان خان اور انوشکا شرما کی فلم سلطان بھی پہلے ویک اینڈ پر باکس آفس پر 105 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی۔عامر خان، فاطمہ ثنا شیخ اور سانیا ملہوترا کی فلم دنگل نے باکس آفس پر دھوم مچادی تھی۔ فلم پہلے ویک اینڈپر 104کروڑ روپے سے زیادہ کمانے میں کامیاب رہی۔سلمان خان اور کترینہ کیف کی بجرنگی بھائی جان نے پہلے ویک اینڈ پر باکس آفس پر101 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا۔ یہ فلم اس فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے۔یش اور سنجے دت کی فلم کے جی ایف 2 نے پہلے ویک اینڈ میں 193 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا ہے۔