کے جی ایف 2 کے ٹریلر نے ہی دھوم مچادی

   

حیدرآباد۔کنڑ سوپر اسٹار یش کی فلم کے جی ایف 2 اپریل کی 14 تاریخ کو سلور اسکرین پر دھوم مچانے والی ہے۔ یہ فلم آرآرآر کے بعد دوسری سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم ہے۔ جس کا مداح کافی عرصے سے انتظار کر رہے تھے۔ فلم بنانے والوں نے ابھی تک فلم کا ٹریلر جاری نہیں کیا۔ حالانکہ فلم کے فرسٹ لک پوسٹرز اور ٹیزر نے شائقین میں جوش و خروش کا سونامی پیدا کر دیا ہے۔ فلم کا زبردست ٹریلر 27 مارچ کو سامنے آئے گا۔ جس کا اعلان بنانے والے پہلے ہی کر چکے ہیں۔ ایسے میں سب کی نظریں اس بات پر لگی ہوئی ہیں کہ فلم کا ٹریلر کیسا ہوگا۔دریں اثنا، فلم کے جی ایف 2 کے ٹریلر کو انڈسٹری کے ایک خاص شخص نے دیکھا ہے۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے ٹریلر کا پہلا ریویو جاری کر دیا ہے۔ دراصل اوورسیز سنسر بورڈ کے رکن اور صحافی عمیر سندھو نے سنسر اسکریننگ کے دوران اس فلم کا ٹریلر دیکھا ہے۔ جس کے بعد انہوں نے ٹویٹ کیا اور لکھا،کے جی ایف 2 کا ٹریلر سنسر بورڈ میں دیکھا۔ یہ ایک دھماکہ ہے۔ میں بالکل خاموش ہوں۔ ایک بہت بڑی ہٹ فلم آنے والی ہے۔ میں آپ کو سلام کرتا ہوں۔اس ٹویٹ کے بعد راکی بھائی عرف یش کے مداحوں کاقدم ساتویں آسمان پر ہے۔ لوگ پہلے ہی فلم کے ٹریلر کا انتظار کر رہے ہیں۔ فلم کا پہلا حصہ بھی ہندی پٹی میں سوپر ہٹ رہا۔ جس کے بعد ہدایت کار پرشانت نیل کی اس فلم کے دوسرے حصے کو اور بھی کشادہ بنایا گیا ہے۔ فلم میں بالی ووڈ اسٹار سنجے دت اور روینہ ٹنڈن بھی نظر آنے والے ہیں۔ جب کہ سوپر اسٹار یش کے مقابل اداکارہ سری ندھی شیٹی نظر آئیں گی۔