کے راما نائیڈو اسٹوڈیو اور سریش پروڈکشن کے دفاتر کی تلاشی

   

حیدرآباد،20 نومبر(سیاست نیوز)انکم ٹیکس کے عہدیداروں کی جانب سے حیدرآباد کے راما نائیڈو اسٹوڈیو اور سریش پروڈکشن کے دفاتر کی تلاشی لی جارہی ہے ۔انکم ٹیکس کے ذرائع کے مطابق آج صبح کی اولین ساعتوں سے دس مقامات پر ایک ساتھ آئی ٹی کے عہدیداروں کی جانب سے تلاشی کا سلسلہ جاری ہے ۔بتایاجاتا ہے کہ سریش پروڈکشن کے دفاتر سے کئی اہم دستاویزات آئی ٹی کے عہدیداروں کے ہاتھ لگے ہیں جن کا تجزیہ کیاجائے گا۔ عہدیدار گزشتہ تین سالوں کے ریکارڈس کا بھی تجزیہ کررہے ہیں۔ڈی سریش تلگو فلموں کے مشہور پروڈیوسر ہیں۔ان کے مکانات اور دفاتر میں تلاشی لی گئی۔حالیہ عرصہ میں سریش بابو،چھوٹی فلموں کے ڈسٹری بیوشن کا کام بھی کررہے تھے ۔