کے سی آر اقلیت نواز سیکولرازم کے علمبردار

   

مذہبی منافرت کے خلاف ببانگ دہل فرقہ پرستوں کا للکارا ، محمد فاروق حسین
حیدرآباد ۔ 28 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ٹی آر ایس کے رکن قانون ساز کونسل محمد فاروق حسین نے چیف منسٹر کے سی آر کو اقلیتوں کا ہمدرد سیکولر قائد قرار دیا جنہوں نے ببانگ دہل فرقہ پرستوں کو للکارتے ہوئے ملک میں مذہبی منافرت پھیلانے والوں کو انتباہ دیا ۔ محمد فاروق حسین نے کہا کہ ملک کی قومی اور علاقائی نام نہاد سیکولر جماعتیں ملک کے تازہ حالت میں مسلمانوں کا نام لینے اور ان کے ساتھ ہونے والے ظلم و زیادتی پر بات کرنے سے گھبرا رہی ہیں ۔ انہیں سیاسی طور پر نقصان ہونے کے خدشات ہیں ۔ مگر کے سی آر نے حیدرآباد میں منعقدہ ٹی آر ایس کی 21 ویں یوم تاسیس میں حجاب ، حلال ، اذاں ، پلوامہ ، کشمیر فائلس ، سرجیکل اسٹریکس کے علاوہ مسلمانوں کے دوکانات سے پھل پھول اور دوسری اشیاء نہ خریدنے کا مشورہ دینے والوں کا منھ توڑ جواب دیتے ہوئے واضح کردیا کہ ٹی آر ایس ایک سیکولر جماعت ہے جو فرقہ پرست سے کبھی قومی سیکولر مسائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ۔ محمد فاروق حسین نے کہا کہ تلنگانہ ملک کی واحد ریاست ہے جہاں عیدیں اور تہواریں سرکاری طور پر منائی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افطار پارٹی ایک روایت ہے ۔ کانگریس ، تلگو دیشم اور ٹی آر ایس کے دور حکومت میں ہر سال ماہ رمضان میں حکومت کی طرف سرکاری طور پر افطار پارٹی کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ جس سے ہندو مسلم اتحاد کو فروغ حاصل ہوتا ہے ۔ مگر کانگریس قائدین کی جانب سے افطار پارٹی کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کرنا مضحکہ خیز ہے ۔ محمد علی شبیر نے اس کی شروعات کی مگر کانگریس کی ایک افطار پارٹی میں انہوں نے بی جے پی کے قائد گورنر بنڈارو دتاتریہ کو کھجور کھلاتے ہوئے نظر آئے ۔ کانگریس اور بی جے پی میں کتنی دوستی ہے ۔ اس کا ثبوت مل گیا ہے جتنے کانگریس قائدین نے افطار پارٹی کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی تھی سب بنڈارو دتاتریہ کے ساتھ موجود تھے ۔ ٹی آر ایس کے دور حکومت میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے جو اسکیمات متعارف کرائی گئی اس کی ملک بھر میں کہیں مثال نہیں ملتی ۔۔ ن