حیدرآباد ۔ 11 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : بی آر ایس کے سربراہ کے سی آر نے ریاست کی تازہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے اور مستقبل کی حکمت عملی تیار کرنے کے لیے 12 مئی بروز منگل کو اپنے فارم ہاوز ایراولی میں پارٹی کے اہم قائدین کا ایک اجلاس طلب کیا ہے ۔ اس اجلاس میں پارٹی کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر ، ڈپٹی فلور لیڈر ہریش راؤ کے علاوہ کونسل کے قائد اپوزیشن ، پارٹی وہپس ، بی آر ایس کے ریاستی جنرل سکریٹریز کے علاوہ دیگر اہم قائدین کو مدعو کیا گیا ہے ۔ پارٹی کے ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ اس اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی امور ، انچارجس کا انتخاب ، پارٹی کی رکنیت سازی مہم ، ریاست کے تازہ سیاسی حالات ، حکومت کی ناکامیوں ، فلاحی اسکیمات کی ناکامی ، عوامی مسائل اور ملک کے حالیہ پانچ ریاستوں کے انتخابات کے علاوہ دوسرے مسائل پر تفصیلی غور و خوص کیا جائے گا ۔ عوامی مسائل پر حکومت کو گھیرنے کے لیے احتجاجی حکمت عملی کو قطعیت دی جائے گی ۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن منڈل اور ضلع پرجا پریشد کے مجوزہ انتخابات کے لیے پارٹی قائدین کو اہم ذمہداریاں سونپی جائیں گی ۔۔ 2/m/b