کے سی آر کے آبائی موضع کے 150 خاندانوں کی کانگریس میں شمولیت

   

محمد علی شبیر نے پارٹی کھنڈوا پہناکر پارٹی میں خیرمقدم کیا

کاماریڈی :ـ20؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کاماریڈی ضلع میں بی آرایس پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ کاماریڈی حلقہ کے موضع کونا پور سابق چیف منسٹر مسٹر چندرشیکھر رائو کے آبائی موضع سے تعلق رکھنے والے 150 خاندانوں نے بی آرایس سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے محمد علی شبیر کی قیادت میں آج پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر محمد علی شبیر نے ان کا پارٹی کھنڈوا پہنا کر خیر مقدم کیا بعدازاں انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کے سی آر اپنے بیانات میں حکومت گرانے کی بات کررہے ہیں اور جذباتی تقریر کرتے ہوئے کارکنوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچارہے ہیں آج ان کے آبائی موضع سے تعلق رکھنے والے اہم خاندان بی آرایس سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے اس سے یہ صاف ظاہر ہورہا ہے سابق چیف منسٹر کے سی آر کانگریس پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے 20 ارکان اسمبلی ان سے رابطہ میں کہے کر سراسر جھوٹ بیان کررہے ہیں جبکہ بی آرایس سے تعلق رکھنے والے 3 پارلیمانی حلقہ کے امیدواروں نے ابھی بھی بی آرایس سی دستبرداری کرنے کیلئے تیار ہے ۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے سابق چیف منسٹر غلط بیان بازی کے ذریعہ اپنی ساکھ کو برقرار رکھنے کیلئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جبکہ بی آرایس کے 10 ارکان اسمبلی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے رابطہ میں ہے۔ مسٹر شبیر علی نے کہا کہ بی آرایس کے دور حکومت میں کسانوں کو نظر انداز کیا گیا تھا لیکن اب کسانوں سے جھوٹی ہمدردی دکھا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کو جیل میں ڈبل بیڈ روم تعمیر کیا گیا تمام اراکین خاندان کو اس ڈبل بیڈ روم میں رکھا جائیگا فون ٹائپنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بی آرایس پارٹی سے تعلق رکھنے والے 5 قائدین کے ٹیاپ کئے گئے تھے اور انتخابات کے بی آرایس پارٹی کا صفایا ہوجائیگا۔ اس موقع پرظہیر آباد کے امیدار سریش شٹکر کے علاوہ وینو گوپال ریڈی موجود تھے ۔ محمد علی شبیر نے سریش شٹکر کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔