کے سی آر کی آنکھوں سے شکست جھلک رہی ہے

   


رکن راجیہ سبھا ڈاکٹر کے لکشمن کا بیان
حیدرآباد 21 اگسٹ (سیاست نیوز) بی جے پی کے رکن راجیہ سبھا ڈاکٹر کے لکشمن نے کہاکہ منگوڑ ضمنی چناؤ میں ٹی آر ایس کی شکست چندرشیکھر راؤ کی آنکھوں سے جھلک رہی ہے۔ لکشمن نے کہاکہ چیف منسٹر دھان کی ریکارڈ پیداوار کو اپنا کارنامہ بتارہے ہیں حالانکہ اچھی بارش کی وجہ سے اچھی پیداوار ہوئی ہے۔ ڈاکٹر لکشمن نے کہاکہ چیف منسٹر کچھ بھی ڈرامہ کرلیں منگوڑ کے ووٹرس جھوٹ پھیلاکر عوام کو گمراہ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنادیں گے۔