کے ٹی آر نے غریب لڑکی کی تعلیم کیلئے ایک لاکھ روپئے امداد کی

   

حیدرآباد۔/24 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ اور سابق وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے کھمم ضلع کے ایلندو سے تعلق رکھنے والی ایک طالبہ کی تعلیم کے حصول کیلئے ایک لاکھ روپئے کی مالی امداد کی ہے۔ ایلندو ٹاون کے آزاد نگر سے تعلق رکھنے والی خاتون انا پورنا معاشی مسائل کے سبب اپنی دختر کی تعلیم جاری رکھنے میں دشواری محسوس کررہی تھی۔ کے سی آر اور کے ٹی آر سے ملاقات کیلئے وہ تلنگانہ بھون پہنچی۔ کے ٹی آر نے تلنگانہ بھون میں انا پورنا سے ملاقات کی اور تفصیلات سننے کے بعد لڑکی کی تعلیم کیلئے اپنی جانب سے ایک لاکھ روپئے کی امداد حوالے کی۔ انا پورنا نے بروقت مالی امداد پر کے ٹی آر سے اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر بی آر ایس قائدین اور کارکنوں نے کے ٹی آر کے جذبہ انسانی ہمدردی کی ستائش کی۔ر