کے ٹی آر نے مرکزی مملکتی وزیر بنڈی سنجے کے خلاف کارروائی کرنے کی سپریم کورٹ سے اپیل کی

   

حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے سپریم کورٹ کی جانب سے کویتا کو ضمانت منظور کرنے پر مرکزی مملکتی وزیر بنڈی سنجے کے متنازعہ ریمارکس کی مذمت کی ہے اور اس کو عدالت کی توہین قرار دیا ہے ۔ بنڈی سنجے نے ایم ایل سی کویتا کو سپریم کورٹ کی جانب سے ضمانت منظور کرنے پر کانگریس اور بی آر ایس کی کامیابی ہونے کا ٹوئیٹ کیا ہے ۔ کانگریس کے وکیل کی کوشش سے ضمانت منظور ہوئی ۔ انہوں نے بی آر ایس کی تائید سے کوئی راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہونے کا متنازعہ ریمارکس کیا ہے ۔ مرکزی مملکتی وزیر نے اپنے ٹوئیٹ میں بتایا کہ ایم ایل سی کویتا کی ضمانت کے لیے ابتداء میں جس وکیل نے نمائندگی کی تھی اس وکیل کو تلنگانہ سے راجیہ سبھا کے لیے بلامقابلہ کامیاب بنانے میں کے سی آر نے اہم رول ادا کیا ہے ۔ وائن اینڈ ڈائن کرائم میں پارٹنرس رہنے والے کانگریس اور بی آر ایس کو انہوں نے مبارکباد پیش کی ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ مرکزی مملکتی وزیر بنڈی سنجے نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین کرنے کا ریمارکس کیا ہے اور توہین آمیز ریمارکس کرنے پر بنڈی سنجے کے خلاف کارروائی کرنے کی سپریم کورٹ سے اپیل کی ۔۔ 2