کے ٹی آر ڈائنمک منسٹر: اتم کمار ریڈی

   

تقریب میں موجود کانگریس قائدین حیرت زدہ
حیدرآباد: کے سی آرحکومت کے خلاف عوامی مسائل پر جدوجہد کرنے والی کانگریس پارٹی قائدین کو آج اس وقت حیرت ہوئی جب صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی نے وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر کی تعریف کی ۔ کے ٹی آر نے آج ضلع نلگنڈہ کا دورہ کرتے ہوئے سوریا پیٹ ، حضور نگر اور نلگنڈہ میں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔ حضور نگر میں منعقدہ تقریب میں کے ٹی آر کے علاوہ ریاستی وزیر جگدیش ریڈی ، مقامی ارکان اسمبلی اور رکن پارلیمنٹ اتم کمار ریڈی نے شرکت کی ۔ تقریب میں اتم کمار ریڈی نے اچانک کے ٹی آر کی تعریف کرتے ہوئے ہر کسی کو حیرت میں ڈال دیا۔ انہوں نے کے ٹی آر کو ڈائنمک منسٹر سے تعبیر کرتے ہوئے ریاست میں ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں ان کے رول کی ستائش کی ۔ اتم کمار ریڈی کی جانب سے کے ٹی آر کی تعریف پر جلسہ عام میں تالیاں گونج اٹھیں ، تاہم وہاں موجود کانگریس قائدین اور کارکن حیرت میں پڑگئے۔