کے ٹی آر کا آج دورہ یلاریڈی، انتخابی حربہ

   

ترقیاتی کاموں کے ذریعہ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ، کانگریس کا الزام

یلاریڈی : /13 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی حلقہ کے تمام مسائل حل کرنے کے بعد سے ریاستی وزیر کے ٹی آر سے دورہ کرنے کا کانگریسی قائدین نے مطالبہ کیا ۔ مستقر کی کانگریس پارٹی آفس پر آج کانگریس پارٹی منڈل صدر جناردھن ریڈی ، ٹاؤن صدر محمد حفیظ ، نائب صدر منڈل پریشد سرینواس ریڈی و دوسرے نے پریس میٹ کا اہتمام کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی وزیر کے ٹی آر کا دورہ یلاریڈی انتخابی حربہ ہے ۔ حلقہ سے بی آر ایس امیدوار کی شکست یقینی ہونے کی اطلاعات اور عوام میں ناراضگی کو دو ر کرنے کیلئے رکن اسمبلی سریندر نے ریاستی وزیر کے ذریعہ مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھ کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کا الزام لگایا ۔ مستقر پر 2019 ء میں سنگ بنیاد رکھا گیا ۔ چلڈرنس پارک کاچار سال کا عرصہ گزرنے کے بعد ریاستی وزیر کے ہاتھوں افتتاح کروانا کسی تعجب سے کم نہیں ہے ۔ اس کے بجائے بند پڑے آئی ٹی آئی کالج کے احیاء کامطالبہ کیا ۔ ڈویژن بننے کے بعد سرکاری دفاتر نہ قائم کرنے سے عوام کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ کانگریس قائدین نے یلاریڈی کے مسائل حل ہونے کے بعد کے ٹی آر کو دورہ کریں ورنہ کانگریس قائدین دورہ میں حائل ہونے روکنے کا انتباہ دیا ۔ ریاستی وزیر کے ٹی آر کا دورہ محض ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی رکن اسمبلی سریندر کی جانب سے کی جارہی کوشش بتایا ۔ کئی مسائل کو جوں کا توں رکھ کر ر یاستی وزیر کو حلقہ کا دورہ کروانے عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف بتایا ۔