کے ٹی آر کی ایرو اسپیس و ڈیفنس اداروں کے ذمہ داروں سے ملاقات

   

حیدرآباد 12 مارچ ( سیاست نیوز ) وزیر صنعت و آئی ٹی کے ٹی راما راو نے آج دہلی میں ونگس انڈیا 2020 پروگرام کے موقع پر مختلف ایرو اسپیش و ڈیفنس کمپنیوں کے ذمہ داروں سے ملاقات کی ۔ جی ای ایوییشن کے سربراہ وکرم رائے نے کے ٹی آر سے ملاقات کی ۔ ٹاٹا اور جی اے نے حیدرآباد میں 2018 میں مشترکہ طور پر عالمی معیار کا سنٹر آف اکسیلنس قائم کیا تھا جس میں ایرو انجن آلات پر توجہ دی جاتی ہے ۔ وزیر موصوف اور وکرم راو نے تلنگانہ میں جاری موجودہ سرگرمیوں کے علاوہ مستقبل کے منصوبوں اور پروگرامس پر تبادلہ خیال کیا ۔ بعد ازاں پیری ڈکیل کے سی ای او سفران نے بھی کے ٹی آر سے ملاقات کی ۔