پرسنل ریاپڈ ٹرانزٹ کاریڈار کی تشکیل کیلئے تعاون کرنے کی اپیل کی
حیدرآباد۔/23 جون، ( سیاست نیوز) وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے دہلی میں مرکزی وزیر ہاؤزنگ و شہری ترقیات ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات کرکے تلنگانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ حیدرآباد میں آلودہ پانی کی صفائی کیلئے ایس ٹی پیز کی تعمیر کیلئے 8,654.54 کروڑ کے اخراجات سے واقف کرایا۔ پراجکٹ کے ایک تہائی اخراجات امرت 2 اسکیم کے تحت 2,850 کروڑ روپئے جاری کرنے یادداشت پیش کی اور کہا کہ مابقی اخراجات ریاستی حکومت برداشت کریگی۔ پراجکٹ کی تکمیل پر آلودہ پانی کی صفائی ہوجائیگی۔ کے ٹی آر نے پرسنل ریاپڈ ٹرانزٹ سسٹم کاریڈار قائم کرنے مرکز سے تعاون کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی آبادی میں اضافہ ہورہا ہے۔ آبادی کے تناسب سے پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنا لازمی ہے۔ عوام کی طلب کو پورا کرنے تلنگانہ حکومت سے کوشش کی جارہی ہے۔ شہر میں تاحال 69 کیلو میٹر میٹرو ریل نیٹ ورک ہے۔ 46 کیلو میٹر ایم ایم ٹی ایس موجود ہے۔ میٹرو ریل، ایم ایم ٹی ایس فیڈر خدمات کے طور پر کام کرنے کیلئے پرسنل ریاپڈ ٹرانزٹ سسٹم (پی آر ڈی ایس ) روپ سسٹم جیسے اسمارٹ موبیلٹی سلوشنز پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ ن