حیدرآباد۔ ایل بی نگر میں جہاں وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راو نے واسوی نگر میں ذخائر آب کا افتتاح کیا اس وقت ہلکی کشیدگی پیدا ہوگئی جب کانگریس قائدین نے نعرہ بازی کی اور الزام عائد کیا کہ اس اسکیم میں حکومت نے پروٹوکول کا خیال نہیں رکھا ۔ کانگریس قائدین ریونت ریڈی ایم پی کی قیادت میں ٹی آر ایس قائدین اور وزراء سے مباحث کرنے لگے اور یہ ادعا کیا کہ ان کی آمد سے قبل ہی پروگرام کو شروع کردیا گیا ۔ بعد ازاں ٹی آر ایس کے بیانرس جو وہاں لگائے گئے تھے انہیں بھی نکال دیا گیا اور کوتہ پیٹ ۔ ناگول روڈ پر کانگریس قائدین نے دھرنا بھی منعقد کیا جس کے نتیجہ میں ٹریفک متاثر ہوگئی ۔