حیدرآباد۔ 2 اگست (سیاست نیوز) بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما راؤ نے سکندرآباد کے بی آر ایس رکن اسمبلی ٹی پدماراؤ کی قیامگاہ پر بونال فیسٹیول کے ضمن میں منعقدہ لنچ میں شرکت کی۔ سکندرآباد کی اجین مہانکالی مندر میں خصوصی پوجا کے بعد کے ٹی آر پارٹی قائدین کے ہمراہ پدما راؤ کی قیامگاہ پہنچے۔ راجیہ سبھا میں بی آر ایس فلور لیڈر پی روی چندرا، سابق وزیر جگدیش ریڈی، ارکان اسمبلی کے وینکٹیش، انیل یادو اور دیگر قائدین نے دعوت میں حصہ لیا۔ بونال فیسٹیول کے ضمن میں ہر سال پدما راؤ سکندرآباد میں بڑے پیمانے پر تقاریب کا اہتمام کرتے ہیں۔ کے ٹی آر نے مقامی بی آر ایس قائدین اور کارکنوں سے ملاقات کی اور بونال فیسٹیول کی مبارکباد پیش کی۔ کے ٹی آر نے پدماراؤ کے افراد خاندان سے بھی ملاقات کی۔ 1؍F