گائے کا گوشت لے جانے کے شبہ میں مسلم ڈرائیور کی پیٹائی۔ یوپی

,

   

ماتھرا۔اپنی گاڑی میں میویشیوں کی تسکری کرنے اور ”گائے کا گوشت“ لے جانے کے شبہ میں گاؤ رکشکوں نے رال گاؤں کے قریب میں ایک 35سالہ پک آپ ویان کے ڈرائیور کو بے رحمی کے ساتھ پیٹا ہے۔

ڈرائیور کے کئی مطلوبہ ویڈیو‘ میں محمد عامر کے طور پر شناخت کی گئی ہے 2-3لوگ بیلٹ سے ماررہے ہیں اور شرٹ قیمص بھی پھٹی ہوئی ہے کہ‘ پیر کی رات سوشیل میڈیا پر منظرعام پر ائے ہیں۔

مذکورہ شخص ان سے رحم کی گوہار لگارہے ہیں مگر پیٹنے والے بے رحمی کا مسلسل مظاہرہ کررہے ہیں اور بدسلوکی بھی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ایس پی (شہر) ایم پی سنگھ نے کہاکہ وہ ویان جو ماتھرا کے گوردھن سے ہاتھرس کے سکندرراؤ کی طرف جارہی تھی‘ راستے میں مقامی لوگوں اور رال کے قریب دائیں بازو تنظیم کے گاؤرکشکوں نے اس کوروکا۔

تاہم ابتدائی جانچ میں سنگھ نے کہاکہ سوائے کچھ جانوروں کے باقیات کے علاوہ کچھ نہیں ملا جس کا اس کے پاس لائسنس ہے۔

https://twitter.com/AnujaJaiswalTOI/status/1505945873875804163?s=20&t=caCP2GtC_GlUJ0emKxKD5A

انہوں نے مزیدکہاکہ ڈرائیور کو مشتبہ افراد نے مبینہ طور پر یرغمال بناکر اس کی بے رحمی کے ساتھ پیٹائی کی ہے۔

ایس پی نے کہاکہ دیگر دو ولوگوں کوہجوم میں کھڑے افراد نے ویان ڈرائیور کے ساتھ تعلقات کے شبہ میں پیٹا‘ انہوں نے مزیدکہاکہ ان تمام لوگوں کو ان سے بچالیاگیا اور طبی جانچ کے لئے روانہ کردیاگیاہے۔

ڈاکٹر کے بموجب عامر چہرے اور کاندھے پر ضربات ہیں۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ”انہیں کوئی بڑی چوٹ نہیں لگی ہے“۔

مذکورہ ایس پی(سٹی) نے مزیدکہاکہ جیٹ پولیس اسٹیشن میں اس معاملے پر دو ایف ائی آر درج کئے گئے ہیں۔ ایک مقدمہ عامر کی شکایت پر درج کیاگیا ہے جبکہ دوسرا وشوا ہندو پریشد(وی ایچ پی) کے گاؤ رکشہ ویبھاگ کے کنونیر وکاس شرما کی شکایت پر کیاگیاہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 16قابل شناخت افراد بشمول وی ایچ پی کے وکاس شرما‘ اوربالرام ٹھاکراور بعض نامعلوم افراد پر ائی پی سی کی مختلف دفعات بشمول 307عامر کی شکایت پر مقدمہ درج کیاگیاہے۔

ایف ائی آر میں عامر نے کہاکہ ”شرما اور ٹھاکر نے رایل گاؤں میں شرما او رٹھاکرنے گاڑی روکی اور یہ جاننے کے بعد کہ جانوروں کے باقیات ہاتھرس لے جارہے ہیں‘ انہوں نے بے رحمی کے ساتھ پیٹا شروع کردیا“۔

درایں اثناء شرما نے اپنی شکایت میں رایل گاؤں کے مقامی لوگوں کو انہیں او ران کے ساتھی بالرام ٹھاکر کی عامر کے ساتھ ملوث ہونے کے شبہ میں پیٹائی کا مورد الزام ٹہرایا‘ جو کمیٹی کا سکریٹری ہے۔

چودہ قابل شناخت اور150نامعلوم لوگوں پر ائی پی سی کی دفعات کے تحت شرما کی شکایت پر مقدمہ درج کیاگیاہے۔ عامر کے گھر والوں سے بات کرنے کی بہت ساری کوششیں ناکام ہوئیں کیونکہ ان کا نمبرات بندتھے۔