گائے کی اشیاء پر ریسرچ کیلئے فنڈ جاری کرنا فضول

   

٭ مرکزی حکومت نے ادویات، ٹوتھ پیسٹ اور شیمپو میں گائے کی اشیاء کے استعمال پر ریسرچ کیلئے فنڈ جاری کرنے کے اپنے فیصلہ کا اعلان کیا ہے جسے سائنسدانوں نے فضول اور غیرسائنسی قرار دیا۔ 110 سائنسدانوں نے ایک عرضی پر دستخط کرتے ہوئے مرکزی وزیرصحت ہرش وردھن سے اس تجویز سے دستبرداری اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔ مرکز نے سائنسدانوں سے تحقیقی تجاویز طلب کئے ہیں اور حکومت کا دعویٰ ہیکہ صحت کے مختلف مسائل کیلئے گائے کے پروڈکٹس تجویز کئے جاتے ہیں۔