گاجر … غذائیت میں سیب کے برابر ، جسم میں خون کی کمی دور کرتا ہے ۔ 

,

   

گاجر واحد مقبول عام سبزی ہے جسے بطور پھل بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔ اطباء نے گاجر کو انتہائی مفرح قلب و دماغ ہونے کے سبب سیب کے برابر قرار دیا ہے ۔ گاجر میں فولاد ، کیلشیم ، فاسفورس ، پوٹاشیم ، پروٹین ، کاربوہائیڈریٹس ، وٹامن اے ، بی اور سی سمیت کئی مفید اجزاء خاصی مقدار میں پائے جاتے ہیں ۔ اس میں فائبر عام سبزیوں سے زیادہ مقدا رمیں پایا جاتا ہے جو قوت ہاضمہ میں اضافہ کرتا ہے او رقبض کو دور کرتا ہے ۔ نرم اور کچی گاجریں چبانے سے دانت اور مسوڑھے مضبوط ہوتے ہیں ۔

گاجر کے حلوا دماغ کو قوت عطا کرتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق سرطان ، سانس او رپھپھڑوں کے امراض میں گاجر کا استعمال انتہائی مفید ہے ۔ نظر کی کمزوری میں گاجر انتہائی فائدہ مند ہے ۔

دبلے پتلے لڑکے لڑکیاں اگر نہار منہ گاجر کا استعمال کریں تو ان کی صحت قابل رشک ہوجائے گی ۔ گاجر کا استعمال جسم میں خون کی کمی دور کرتا ہے ۔ گاجر میں وٹامن اے ہوتا ہے جو جلد کی چمک میں اضافہ کرتا ہے ۔

https://www.youtube.com/watch?v=RD4CuECZ4AI