گارسیا نے ڈبلیو ٹی اے خطاب جیت لیا

   


فورٹ ورتھ، ٹیکساس۔ فرانس کی کیرولین گارسیا نے فائنل میں آرینا سبالینکا کو 7-6 (4)، 6-4 سے شکست دے کر ڈبلیو ٹی اے فائنلز کا خطاب جیت لیا۔ اپنی فتح کے ساتھ لیون سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ سیرینا ولیمز کے بعد ڈبلیو ٹی اے فائنلز کی سب سے معمر ترین خطاب حاصل کرنے والی کھلاڑی بھی بن گئیں، جنہوں نے 2014 میں 33 سال کی عمر میں چمپئن شپ جیتی تھی۔ کامیابی کے بعدانہوں نے کہاکہ یہ یقینی طور پر بہت بڑی خوشی کی بات ہے۔ ہر ایک پوائنٹ پر شدت تھی ۔ ہم نے پورے سال کے فتوحات پر واقعی فخر کیا۔ یہ ایک زبردست میچ تھا ۔ میں اپنا سب سے بڑا خطاب جیت کر واقعی خوش ہوں۔ نمبر 6 گارشیا ایمیلی موریسمو کے بعد یہ ٹورنمنٹ جیتنے والی دوسری فرانسیسی خاتون ہیں جنہوں نے 2005 میںخطاب جیتا تھا ۔