گانجہ اور حشیش آئیل فروخت کرنے والا بی پی او ملازم گرفتار

   

حیدرآباد/22 جولائی، ( سیاست نیوز) گانجہ کے خلاف کارروائی میں سٹی پولیس نے ایک بی پی او میں کام کرنے والے ملازم کو گرفتار کرلیا جو گانجہ، حشیش آئیل فروخت کررہا تھا۔ ٹاسک فورس ساؤتھ ویسٹ زون نے ایک کارروائی میں 25 سالہ ایم بھانو پرکاش عرف بھانو عرف ببلو ساکن حیدر گوڑہ عطا پور کو گرفتار کرلیا جو پنجہ گٹہ میں واقع بی پی او میں ملازمت کرتا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس کے قبضہ سے 450 گرام حشیش، ایک سیل فون اور ایک موٹر سائیکل ضبط کرلی جن کی مالیت 3 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق بھانو پرکاش نے انجینئرنگ کی تکمیل کے بعد بی پی او میں ملازمت اختیار کی اور اس دوران وہ گانجہ کے نشہ کا عادی بن گیا۔ اس کی پہچان نرسمہا نامی شخص سے ہوئی جس کو آصف نگر پولیس نے گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا۔ جیل سے رہائی کے بعد نرسمہا کی وشنو سے ملاقات ہوئی جو بوئن پلی کا ساکن ہے۔ پولیس نے بتایا کہ وشنو نے اس کی اطلاع پہلے تو پرکاش کو دی اور منصوبہ بند طریقہ سے حشیش آئیل کو کم قیمت میں خرید کر زائد قیمت پر فروخت کرنے تیاری کرلی گئی۔ بھانو حشیش آئیل کی خریداری کیلئے مہدی پٹنم میں سینٹ اینس کالج کے قریب پہنچا۔ خفیہ اطلاع پر پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ع