گاندھی جینتی :150 کیلومیٹر کی پیدل یاترا

   

احمدآباد۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کے بھاؤ نگر ضلع میں گاندھی جینتی کے موقع پر 150 کیلومیٹر طویل پیدل یاترا منظم کی جائے گی۔ اس یاترا میں 150 گاندھینس نہ صرف شرکت کریں گے بلکہ یہ بنیادی شالاس سے ہوتے ہوئے ان اسکولوں کا بھی دورہ کرے گی جو کہ گاندھی نظریات کے تحت قائم کئے گئے تھے۔ مرکزی وزیر مانشوکھ منداویا نے کہا ہے کہ گاندھی جینتی کے موقع پر یہ 150 کیلومیٹر کی پیدل یاترا دراصل 150 ویں گاندھی جینتی کے ضمن میں منعقد کی جارہی ہے۔ ہندوستان میں اس سال 150 ویں گاندھی جینتی منائی جائے گی اور اس کا آغاز 16 جنوری کو اس پیدل یاترا کے ذریعہ کیا جارہا ہے۔ سابرمتی آشرم میں میڈیا نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے مان سکھ نے مزید کہا کہ یہ یاترا 150 کیلومیٹر کا فاصلہ طئے کرے گی جس میں 150 دیہاتوں کا بھی احاطہ ہوگا۔ ان دیہاتوں میں گاندھی نظریات کے جو اسکولس اور دیگر مراکز ہیں ان کا بھی احاطہ کیا جائے گا۔