حیدرآباد ۔ 16 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ملک کے عوام بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ ہولی تہوار مناتے ہیں یہ تہوار عام طور پر موسم سرما کے آواخر میں منایا جاتا ہے ۔ تاہم مہاراشٹرا کے ایک گاوں میں ہولی کے دن ایک عجیب و غریب رسم و رواج پر عمل کیا جاتا ہے ۔ اس گاوں کے نئے داماد کو گدھے پر بیٹھا کر گاوں میں گھومایا جاتا ہے ۔ اس کے بعد داماد کی خواہش کے مطابق نئے کپڑے پہنائے جاتے ہیں ۔ مہاراشٹرا کے ضلع بیڑ میں واقع ودا گاوں میں گذشتہ 90 سال سے اس عجیب و غریب رسم پر عمل کیا جارہا ہے ۔ گاوں میں نئے داماد کی نشاندہی کرنے کے لیے تین تا چار دن تک سروے کیا جاتا ہے ۔ اور نشاندہی کے بعد نئے دامادوں پر سخت نظر رکھی جاتی ہے تاکہ وہ راہ فرار اختیار نہ کریں ۔ اس رسم و رواج کی اسی گاوں کے آنند راؤ دیشمکھ نے شروعات کی تھی پہلے آنند راؤ دیشمکھ کے داماد کو گدھے پر بٹھا کر گاوں میں گھومایا گیا پھر انہیں نئے کپڑے بنائے گئے ۔ تب سے یہ رسم روایت میں تبدیل ہوگئی ۔۔ ن