گاڑیوں کی40کلومیٹر سے زائد رفتارپر آٹومیٹک چالانات

   

حیدرآباد29دسمبر(یواین آئی) شہرحیدرآبادمیں تیز رفتار چلائی جانے والی گاڑیوں کے مالکین پر بھاری چالانات کئے جائیں گے ۔یہ جرمانہ خودکار (آٹو میٹک) طورپر جاری کئے جائیں گے ۔گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) حدود میں ٹووہیلراور فور وہیلرگاڑیوں کی رفتار40کلومیٹر ہونے کے ساتھ ہی 1035 روپئے کا چالان کیاجائے گا۔سڑکوں پر لگائے گئے آٹومیٹک کیمروں کے ذریعہ اُن گاڑیوں کی نشاندہی کی جائے گی جن کی رفتار40کلومیٹر سے زائد ہے ۔شہر کے کوکٹ پلی، جے این ٹی یو سرکل،ہائی ٹیک سٹی کراس روڈس، جوبلی ہلزچیک پوسٹ، ٹینک بنڈ اورسُچتراجنکشنس جیسے علاقوں میں ایسی گاڑیوں پر آٹومیٹک کیمروں کے ذریعہ نظررکھی جارہی ہے ۔