گاڑی پر ہاتھی کے حملہ میں خاتون سیاح ہلاک

   

عدیس ابابا : افریقی ملک زمبیا میں سیاحوں کے ساتھ افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں ہاتھی کے حملہ میں ایک خاتون سیاح ہلاک ہوگئی۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق زمبیا کا کافیو نیشنل پارک دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہتا ہے جہاں بڑی تعداد میں سیاح آتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وائلڈرنیس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیتھ ونسنٹ کی جانب سے واقعے کی تفصیلات بتائی گئی کہ کافیو نیشنل پارک آنے والے 6 سیاح گاڑی میں سوار ہوئے، ان کے ساتھ پارک کا ایک نمائندہ بھی تھا جو سیاحوں کو جنگلی حیات کے حوالے سے آگاہی فراہم کرتا ہیانہوں نے بتایا کہ پارک کی سیر کے دوران ایک ہاتھی نے غیر متوقع طور پر حملہ کیا جس سے ایک 79 سالہ امریکی سیاح ہلاک ہوگئی جب کہ ایک اور خاتون زخمی ہوئی جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔