گجرات سلسلہ وار بم دھماکہ معاملوں میں انصاف میں تاخیر پر مولانا ارشد مدنی کا ردعمل

   

گجرات کے تجارتی شہروں احمد آباد اور سورت میں 2008/09 میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں کے مقدمات پر خصوصی جج کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صدر جمعیۃ علماء ہندمولانا ارشد مدنی نے کہا کہ حصول انصاف کی امید لئے عدالتی جنگ لڑ رہے ہیں۔اس سے بے قصور افراد کو حوصلہ ملتاہے۔ یہ بات انہوں نے آج یہاں جاری ایک ریلیز میں کہی ہے انہوں نے کہاکہ اس مقدمے کی طرح اور بھی مقدموں میں پولیس والوں کی سست روی کی وجہ سے عدالتوں کو فیصلہ صادر کرنے میں برسوں لگ جاتے ہیں۔ جس کا خمیازہ بے قصور لوگوں کو بھگتنا پڑتا ہے۔ سب سے بڑاسوال تویہ ہے کہ ان بے گناہوں کے زندگی کے جو قیمتی13سال بربادہوئے ہیں ان کی تلافی کون کرے گا۔کون اس کا ذمہ دار ہے؟ کیوں نہیں ایک مقررہ مدت میں مقدمات کا خاتمہ ہوتا ہے، ان سوالوں کا جب تک جواب نہیں ملے گا ایسے ہی بے قصوروں کو سالوں جیلوں کے سلاخوں کے پیچھے گزارنے پڑیں گے