گجرات میونسپل کارپوریشن انتخابات‘ بی جے پی کاتمام چھ میونسپل کارپوریشنوں پر قبضہ برقرار

,

   

احمد آباد۔جملہ احمد آباد کی 192سیٹوں‘ 72راج کوٹ‘ 64جام نگر‘52بھاؤ نگر میں‘76واڈوڈرا‘سورت120سیٹوں پر بی جے پی نے اپنا قبضہ جمایا۔ اے اے پی نے تمام چھ کارپوریشنوں بھر میں اپنے 470امیدوار کھڑا کئے تھے۔

گجرات کے چھ میونسپل کارپوریشنوں احمد آباد‘ سورت‘ وڈوڈرا‘ راج کوٹ‘ بھاؤ نگر اورجام نگرکی 575سیٹوں پر ووٹوں کی گنتی سخت سکیورٹی اور کویڈ19کے سخت پروٹوکال کے دوران کی گئی ہے۔

تازہ تفصیلات کے بموجب بی جے پی چھ میونسپل کارپوریشنوں میں دوبارہ اقتدار پر فائز رہی ہے اور اس نے 575سیٹوں میں سے 451پر جیت حاصل کی ہے۔

وہیں کانگریس نے 44سیٹوں پر جیت حاصل کی اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) اس الیکشن میں جس کا داخلہ نہیں تھا نے اب تک 19سیٹوں پرجیت حاصل کی ہے۔ ان تمام اداروں پر بی جے پی کا قبضہ ہے۔

وہیں بی جے پی شہری مجالس مقامی میں بی جے پی ہاتھ اوپر ہے‘ اس مرتبہ کئی سینئر اور متعدد مرتبہ کارپوریٹرس کے لئے منتخب ہونے والو کو ٹکٹ دینے سے انکار کیاگیاہے جو پارٹی میں عدم استحکام کی وجہہ بنا ہے۔

اگلے سال اسمبلی انتخابات کے ساتھ ان انتخابات سے رائے دہندوں کے رحجان کی طرف اشارہ ضرور ملا ہے۔

غیر مصدقہ ذرائع سے اس بات کی بھی جانکاری ملی ہے کہ پہلی مرتبہ مجالس مقامی کے انتخابات میں اپنے امیدوار میدان میں اتارنے والی اے ائی ایم ائی ایم نے گجرات کے مجالس مقامی انتخابات میں اٹھ سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے۔