گجرات میںپولیس کے ’ٹارچر‘ سے زیر حراست شخص کی موت

   

احمد آباد:گجرات کی ایک جیل میں زیر حراست شخص کو اس قدر پولیس کی زد و کوب کا سامنا کرنا پڑا کہ وہ موت کی نیند سو گیا۔ معاملہ گجرات کے بوٹاڈ ضلع میں واقع جیل کا ہے جہاں 28 سالہ شخص کی موت مبینہ طور پر حراست میں پٹائی کی وجہ سے ہو گئی ہے۔ اس معاملے میں تین پولیس کانسٹیبل کے خلاف قتل کا کیس درج کیا گیا ہے۔ایک افسر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 14 اپریل کو ایک معاملے میں پوچھ تاچھ کے لیے بوٹاد ٹاؤن پولیس اسٹیشن سے منسلک تین کانسٹیبل نے مزدور کالو پدھرشی کو اس کے گھر سے اٹھا کر لایا تھا۔ بعد میں پدھرشی نے پولیس پر الزام لگایا تھا کہ انھوں نے پوچھ تاچھ کے بہانے اس کو بری طرح سے پیٹا تھا۔ 14 مئی کو احمد آباد کے ایک ہسپٹل میں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔