گجرات کی سنگھی حکومت کو سپریم کورٹ کا طمانچہ

   

بلقیس بانو معاملہ میں سپریم کورٹ کے فیصلہ سے انصاف کا سربلند: ڈاکٹر اصغرجلیل

گلبرگہ: 11 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈاکٹر محمد اصغر چلبل سیکریٹری سیاسی امور کمیٹی آل انڈیا ملی کونسل نے بلقیس بانو اجتماعی عصمت ریزی معاملہ میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ گجرات کی سنگھی حکومت پر زبردست طمانچہ ہے ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گجرات حکومت نے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کیلئے عصمت ریزی اور قتل جیسے گھناؤنے جرائم کا ارتکاب کرنے والے مجرمین کو رہا کرنے کیلئے طاقت کا غلط استعمال کیا تھا اور سپریم کورٹ نے بھی اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں کھلے طور پر کہا ہے کہ بلقیس بانو عصمت ریزی معاملہ کے مجرمین کو رہا کرنے کیلئے گجرات حکومت نے طاقت کا غلط استعمال کیا ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے مزید کہا کہ بلقیس بانو عصمت ریزی معاملہ کا مقدمہ مہاراشٹر میں چلایا گیا آس لئے اس معاملے کے مجرمین کو سزا بھگتنے سے پہلے رہا کرنے کا فیصلہ لینے کا گجرات حکومت کو کوئی اختیار نہیں تھا سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں یہ بات بھی تسلیم کی ہے کہ گجرات حکومت نے اس معاملے میں اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ اس حیثیت سے تاریخی ہے کہ اس میں کہا گیا ہے کہ عصمت ریزی کے مجرمین کو رہا کرنے سے قبل متاثرہ بلقیس بانو سے ان کا رخ بھی جان لینا چاہیئے تھا بلقیس بانو جیسی متاثرہ خواتین کیلئے انصا ف کے حصول اور مجرمین کو سزا دلوانے میں اس فیصلے کو نظیر بنایا جاسکتا ہے ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے بلقیس بانو کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یقینا وہ ایک باہمت خاتون ہیں جنہوں نے مجرمین کو سزا دلوانے کیلئے طویل جدوجہد کی اس فیصلے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بی جے پی مجرمین سماج دشمن عناصر کی پشت پناہی کرتی ہے ان دنوں کرناٹک میں بھی بی جے پی کے لیڈران سیاسی مفادات کیلئے مجرمین کی حمایت میں مہم چلارہے ہیں۔