کولمبو : سری لنکا کرکٹ کیلئے یہ افسوسناک خبر ہے کہ ہندوستان کے خلاف سیریز کے آغاز سے قبل اس کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں ۔ سری لنکا کرکٹ گذشتہ مہینوں سے کافی مشکل دور سے گزر رہی ہے کیونکہ پہلے کھلاڑیوں کا سنٹرل کنٹراکٹ کے ساتھ تنازعہ رہا، جس کے بعد ٹیم کے سابق کپتان انجیلو میتھوس نے سبکدوشی کی دھمکی دی ہے اور اب بیٹنگ کوچ فلاور کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ۔ یاد رہے ہندوستان کی خلاف سیریز 13جولائی کو آغاز ہورہا ہے ۔