گردوارہ کی اراضی پر غیر مجاز تعمیرات کی کوشش، پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج

   

حیدرآباد۔23 ۔ستمبر (سیاست نیوز) گردوارہ کی اراضی پر غیر مجاز تعمیرات کی کوشش کرنے اور داخل ہونے پر چھتری ناکہ پولیس نے 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ محکمہ انڈومنٹ کے اسسٹنٹ کمشنر اے بالاجی کی جانب سے گردوارہ صاحب سکھ چھاؤنی اپوگوڑہ سے متصل اراضی پر غیر مجاز طور پر داخل ہونے اور وہاں پر تعمیر کرنے کی کوشش پر چھتری ناکہ پولیس سے شکایت درج کرائی گئی تھی ۔ شکایت میں بتایا گیا ہے کہ تحصیلدار بنڈلہ گوڑہ منڈل نے کمشنر انڈومنٹ کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے اس بات سے آگاہ کروایا کہ گردوارہ صاحب چکھ چھاؤنی اپو گوڑہ میں بعض افراد کی جانب سے غیر مجاز تعمیرات کی کوشش کی جارہی ہے ، حالانکہ گردوارہ صاحب سے متصل اراضی کا ریکارڈ محکمہ انڈومنٹ میں درج ہے۔ اس شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے انسپکٹر چھتری ناکہ مسٹر سید عبدالقادر جیلانی نے غیر مجاز طور پر گردوارہ کی اراضی میں داخل ہونے والے امن جیت کور ، جسبیر کور ، جسبیر سنگھ ، جسپال سنگھ اور نین جیت کور کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 447 اور 427 کے تحت ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ شکایت میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ افراد غیر سماجی عناصر کے ہمراہ داخل ہوکر گردوارہ سے متصل اراضی میں تعمیرات کی کوشش کر رہے تھے۔ ب