گردے کا عطیہ دلانے کے نام پر جھانسہ ‘ نوجوان گرفتار

   

حیدرآباد۔ ایک 25 سالہ ایم بی اے گریجویٹ کو سٹی پولیس نے گرفتار کرلیا جس نے کئی افراد کو گردے کا عطیہ دلانے کے نام پر جھانسہ دے کر رقومات بٹوری تھیں۔ پولیس نے بتایا کہ اس ملزم نے کروڑوں روپئے اس ریاکٹ کے ذریعہ ہڑپ کرلئے تھے ۔ ایک خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے ترکی اور سری لنکا میں روابط سے گردے کا عطیہ دلانے کا وعدہ کرکے دھوکہ دیا تھا ۔