گرفتار جنگجو دوسرے جنگجو کی فائرنگ سے ہلاک

   

سرینگر: پولیس کا کہنا ہے کہ شوپیان میں مبینہ طور دو غیر مقامی مزدوروں کی ہلاکت میں ملوث گرفتار ہائی برڈ جنگجو دوسرے جنگجو کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔جموں و کشمیر پولیس نے منگل کو دعویٰ کیا تھا کہ دو غیر مقامی مزدوروں کی ہلاکت میں ملوث ہائی برڈ جنگجوعمران بشیر گنائی کو گرفتار کیا گیا۔کشمیر پولیس زون نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کی طرف سے گرفتار ہائی برڈ جنگجو کے انکشاف اور مسلسل چھاپوں کے دوران شوپیاں کے نوگام علاقے میں جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان آمنا سامنا ہوااس دوران عمران بشیر گنائی دوسرے جنگجو کی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوا۔