حیدرآباد۔/13 مارچ، ( سیاست نیوز) موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی طرح طرح کے مشروبات کا چلن عام ہوجاتا ہے۔ گرمی کی شدت سے نجات کیلئے زیادہ تر لوگ بٹر ملک، لسی، گنے کا رس، لیمو پانی اور کولڈرنکس کا استعمال کرتے ہیں۔ موسم گرما میں گرمی سے نجات کے ساتھ ساتھ جسم میں ضروری پروٹین اور غذائی اجزاء فراہمی کیلئے حیدرآباد میں ہیلت ڈرنک کے نام پر تجربے کئے جارہے ہیں۔ کئی مقامات پر مختلف اقسام کے ڈرنکس عوام کیلئے دستیاب ہیں اور ماہرین کے مطابق ڈرائی فروٹس کے ساتھ مشروب اور راگی سے تیار کئے جانے والے مشروب کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گرمی سے نجات کے نام پر ٹھنڈے مشروبات کے نتائج عارضی نوعیت کے ہوتے ہیں جبکہ راگی سے تیار کی جانے والی انبیل سے نہ صرف گرمی کی شدت پر قابو پایا جاسکتا ہے بلکہ پسینہ بہنے کے نتیجہ میں جسم میں جو کمزوری واقع ہوتی ہے اسے دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ راگی کی انبیل یوں تو ایک قدیم نسخہ ہے لیکن بدلتے وقت کے ساتھ ساتھ لوگوں نے لسی اور کولڈرنکس کو اپناتے ہوئے روایتی مشروبات کو نظرانداز کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ بچوں کی بہتر نشوونما میں راگی معاون ثابت ہوتی ہے۔ روزانہ صبح میں ایک مرتبہ استعمال سے شام تک توانائی برقرار رہتی ہے۔ ر