حیدرآباد۔3۔مئی(سیاست نیوز) محکمہ موسمیات نے انتباہ دیا کہ تمام اضلاع میں آئندہ تین یوم درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا جائے گا اور بعض اضلاع میں درجہ حرارت 47سے تجاوز کرجانے کا خدشہ ہے۔دونوں شہروں میں گذشتہ یوم سے گرمی میں اضافہ ہوچکا ہے ۔ اضلاع میں گرمی کے اختتام اور مانسون کی آمد سے متعلق پیش قیاسی کا جائزہ لیا جارہاہے کیونکہ دویوم قبل محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ ریاست میں قبل از مانسون بارشوں کے سبب گرمی سے راحت ملے گی اور جون کے اوائل سے ہی موسم باراں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا لیکن گذشتہ یوم گرمی کی شدت میں اضافہ کے بعد موسمی صورتحال میں تبدیلی رونما ہوچکی ہے اور دونوں شہرو ںمیں بھی درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کرچکا ہے۔محکمہ کے مطابق اضلاع میں دوبارہ موسم گرما کی شدت کا احساس ہونے لگا ہے ۔ اواخر مئی درجہ حرارت میں گراوٹ کے بعد گرمی میں کمی کی پیش قیاسی کی گئی تھی لیکن اب کہا جا رہاہے کہ آئندہ تین یوم میں ریاست کے بیشتر اضلاع بشمول شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور درجہ حرارت مسلسل42 ڈگری سے زیادہ ہوگا ۔ حکام نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دھوپ کے اوقات گھروں سے نکلنے سے گریز کریں۔م