گرم کھانا نہ دینے پر بیوی کو طلاق ،شوہر کیخلاف مقدمہ

   

نئی دہلی: اتر پردیش کے علاقے پیلی بھیت سے تعلق رکھنے والے ایک شخص پر اپریل میں اپنی بیوی کو طلاق دینے کے لیے غیر قانونی تین طلاق کا طریقہ اپنانے کی پاداش میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، کیونکہ بیوی نے مبینہ طور پر شوہر کو ٹھنڈا کھانا پیش کیا تھا جس پر اس نے طلاق دے دیا۔پولیس کے مطابق بیوی عمرہ نے طلاق ہونے کے تقریباً پانچ ماہ بعد شکایت لے کر پولیس سے رابطہ کیا۔ جس کے بعد وہ حال ہی میں اپنے شوہر محمد سلمان اور تین سسرالی رشتہ داروں کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کروانے میں کامیاب ہوئیں۔ان کے خلاف لگائے گئے الزامات مسلم خواتین (شادی کے حقوق کے تحفظ) ایکٹ، 2019 کی دفعہ 3/4، اور آئی پی سی کی دفعہ 498-A (گھریلو تشدد کے لیے) 323 (رضاکارانہ طور پر تکلیف پہنچانے کے لیے)، 354 (مجرمانہ طاقت کے استعمال کے لیے) کے تحت لگائے گئے تھے اور 504 (توہین کے لیے) کا دفعہ بھی درج کیا گیا ہے۔پورن پور کے پولیس افسر اشوک پال نے بتایا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اب گواہوں کی جانچ اور بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔پال نے مزید کہا ہم شکایت کی بنیاد پر فوری کارروائی کریں گے۔